لڈن(نامہ نگار) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح لڈن میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں عوام کھلم کھلا اجتماعات اور شادی بیاہ کی محفلیں سجانے لگ ہے دوکاندار حضرات نے بھی کرونا سے بچائو کے حفاظتی اقدامات کو بری طرح پس پشت ڈال دیا ہے بعض دوکانیں تو رات 12 بجے تک کھلی ہوتی ہیں انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے پوری طرح ناکام نظر آرہی ہے ۔