آرٹیکل 370 کے خاتمہ نے چین کو مسئلہ کشمیر کا تیسرا فریق بنا دیا: بھارتی جریدہ

نئی دہلی(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون آرٹیکل370 کے خاتمے کے بعد چینی اقدامات نے چین کو مسئلہ کشمیر کا تیسرا فریق بنا دیا ہے۔ بھارتی جریدے آئوٹ لک کے مطابق آرٹیکل370 کے خاتمے کے بعد چین کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ چین اس مسلے پر متحرک ہے اور اب مشرقی لداخ میں چین کی کارروائی ہوئی ہے۔ مبصرین کے خیال میں چین ان اقدامات کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر کا تیسرا فریق بن گیا ہے۔ آرٹیکل370 کی منسوخی کے فورا بعد، اقوام متحدہ میں چینی مشن کے ترجمان نے اسے "یکطرفہ کارروائی" قرار دیا تھا، اور کہا تھا کہ "کشمیر تاریخ کا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے۔ اس تنازعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے۔،1971 کے بعد پہلی بار سلامتی کونسل نے چین کے کہنے پر مسلہ کشمیر پر "غیر رسمی مشاورت" کی۔ اگرچہ اس اجلاس کے اختتام پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا تاہم چین نے اپنی پوزیشن واضح کر دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...