لیما(این این آئی )پیرو میں ایک ڈاکٹر کرونا وائرس سے بچنے کے لیے کلورین ڈائی آکسائیڈ (بلیچ کی طرح کا مادہ)پینے کا مشورہ دینے پر اپنے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر امیلکر ونکاوری جنوبی کوریا کے ایک علاقے میں کرونا رسپانس ٹیم کے سربراہ تھے۔کلورین ڈائی آکسائیڈ بلیچ کی طرح ایک جراثیم کش دوا ہے جو صنعتوں میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ کیمیکل انسانوں کے لیے مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔
لاطینی امریکی ملک پیرو میں بلیچ نما مادہ پینے کا مشورہ دینے والا ڈاکٹر برطرف
Jun 15, 2020