کراچی میں پکوان سینٹر مالکان کا انوکھا احتجاج‘ ہائی وے پر دیگیں رکھ کر مظاہرہ

کراچی(نیٹ نیوز) کراچی میں کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر دیگیں رکھ کر مظاہرہ کیا۔ پکوان سینٹر مالکان کہتے ہیں کاروبار کی بندش سے پریشان ہو کر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ملازمین کو تنخواہیں بھی اپنی جیبوں سے ادا کر رہے ہیں۔ کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت سے کاروبار کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ پکوان سینٹر مالکان نے حکومت کو تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن