قومی اسمبلی اور سینٹ اجلاس آج دوبارہ ہونگے

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روزہ وقفے کے بعدآج (پیر) 4بجے سہ پہر دوبارہ ہوں گے، قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی بجٹ پر مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف بحث کا آغاز کریں گے ۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو سہ پہر چار بجے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ،اجلاس  کے لیئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اجلاس میں بجٹ 2020-21 پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا، دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی پیر کو سہ پہر چار بجے ہو گا، جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ  محمد صادق سنجرانی کریں گے، سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں وفاقی بجٹ پر ارکان سینٹ اپنی سفارشات پیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...