ڈاکٹر ظفر مرزا 2 کروڑ ماسک چین برآمد کرنے کے الزام سے بری

اسلام آباد (نیٹ نیوز) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چین کو دو کروڑ ماسک برآمد کرنے کے معاملہ پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کو بری الزمہ قرار دیدیا ہے۔تفصیل کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو دو کروڑ ماسک چین برآمد کرنے کے الزام سے بری کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ انکوائری کمیٹی نے تحقیقات روکنے کی استدعا بھی کر دی۔ایف آئی اے نے پاکستان ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 25 فروری کو بھجوائی گئی درخواست پر مکمل چھان بین کے بعد اپنی رپورٹ میں کہا کہ معاون خصوصی ظفر مرزا کا ماسک برآمد کرنے کے لیے پرمٹ کے اجرا سے تعلق ثابت نہیں، درخواست گزار اپنے الزام کے بارے میں کوئی شواہد پیش نہیں کر سکا۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ڈریپ نے 30 جنوری کو حفاظتی اشیا کی برآمد پر پابندی لگائی تھی۔ ڈریپ نے ماسک برآمد کرنے کیلئے چینی کمپنیوں کو پرمٹ جاری کئے اور ماسک برآمد کرنے کی اجازت قواعد وضوابط کے تحت دی۔ یاد رہے نیب نے بھی معاملہ کی انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...