لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وزیراعظم کو لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ہے۔ لاہور میں پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لیے ٹرانسپورٹ کو بھی ایس او پیز کے تحت آہستہ آہستہ کھولیں گے جن میں میٹرو بس، سپیڈو بس سروس وغیرہ شامل ہیں۔