مہنگائی کے باعث سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 10فیصد اضافہ کیا جائے: شہباز شریف

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم 10فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین بالخصوص کم سکیل کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے،مہنگائی ہر حد پار کر چکی ہے، صحت کے اخراجات بڑھ چکے ہیں، ایسے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانا نا انصافی نہیں تو اور کیا ہے؟،کسانوں کی مدد کے لیے کسی پروگرام کا بجٹ میں ذکر تک نہیں،زرعی شعبہ 2.9فیصد کمی کا شکار ہے، ایسے میں کسانوں کو رعایتیں نہیں دیں گے تو کب دیں گے؟ ۔ اتوار کو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں ہر سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اور انہیں ہاؤسنگ الاونسزکے علاوہ دیگر مراعات فراہم کیں ۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین بالخصوص کم سکیل کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ مہنگائی ہر حد پار کر چکی ہے، صحت کے اخراجات بڑھ چکے ہیں، ایسے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانا نا انصافی نہیں تو اور کیا ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ بجٹ سے ظاہر نہیں ہوتا کہ ملک معاشی کساد بازاری اور سست روی سے گزر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عاشی تحریک پیدا کرنے کے اقدامات کہاں ہیں؟ سرکاری شعبے کے ترقیاتی اخراجات اور منصوبے کہاں ہیں؟ وہ اقدامات دکھائی نہیں دیتے جن سے روزگار پیدا ہو اور لوگوں کی غربت کم ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ کسانوں کی مدد کے لیے کسی پروگرام کا بجٹ میں ذکر تک نہیں۔ انہوںنے کہاکہ زرعی شعبہ 2.9فیصد کمی کا شکار ہے، ایسے میں کسانوں کو رعایتیں نہیں دیں گے تو کب دیں گے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کسان اور زراعت کے لئے اقدامات میں بھی بری طرح سے ناکام ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...