راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)شاہد اسمٰعیل مرزا نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ڈپٹی ایم ڈی کے عہدہ کا چارچ سنبھال لیا وہ صوبائی سول سروس کے سینئر آفیسرہیں جو اس سے قبل مختلف انتظامی عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں شاہد اسمٰعیل مرزا نے ایم ڈی پیف شمیم آصف سے ملاقات کی ملاقات کے دوران ایم ڈی پیف نے شاہد اسماعیل کو ڈپٹی ایم ڈی (آپریشنز) کی ذمہ داری سونپتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ایم ڈی پیف نے انہیں مزید ہدایت کی کہ پارٹنر سکولوں کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں اور ان کی جائز شکایات کا فوری اژالہ کیا جائے۔