50 فیصد سرکاری ملازمین ڈیوٹی‘ باقی آرام کرینگے‘ وزیٹرز کا دفاتر میں داخلہ ممنوع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سرکاری افسران اور ملازمین کیلئے اسلام آباد انتظامیہ نے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اطلاق 15 روز کیلئے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جون سے تمام وزارتوں‘ ڈویژن میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔ سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کو روٹیشن کی بنیاد پر بلایا جائے۔ سرکاری دفاتر میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ سرکاری اداروں میں وزیٹرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ جن ملازمین میں بیماری کی علامات ہیں وہ گھر سے کام کریں۔ گھروں سے کام کرنے والے ملازمین کے شہر چھوڑنے پر پابندی ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن