بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان کیخلاف لاعلاج جنون کا عکاس ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بی جے پی حکومت کا آزاد کشمیر سے متعلق ایک اور جھوٹ ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان کے خلاف لاعلاج جنون کا عکاس ہے۔ بھارتی حکومت آزاد کشمیر پر بات کرنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں بندشیں ختم کرے۔ یہ بیان ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا، کشمیریوں کو کمزور اور حق سے محروم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت کشمیریوں پر بندوق کے ذریعے اپنے فیصلوں پر عملدرآمد چاہتی ہے۔ اگست 2019ء سے اب تک سینکڑوں معصوم کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے۔ وہاں کا مقامی میڈیا سنسرشپ کا شکار ہے اور اختلافی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے۔ دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور بھارتی افواج جعلی مقابلوں میں شدت لا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...