جنوبی پنجاب میں جعلسازوں ‘ ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ملتان ( سپیشل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جنوبی پنجاب میں جعلسازوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔ جنوبی پنجاب میں 186 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ‘غیر معیاری خوراک موقع پر تلف کر دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ساہیوال کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے کرونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیراختیارکرنے کیلئے دوکانوں میں خوراک کو صحت بخش بنانے کیلئے ہدایاتی پرچے تقسیم کیے۔ جنوبی پنجاب بھر میں 186فوڈ پوائنٹس کو وباء سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی گئی اورصفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر137فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اس کے علاوہ06فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کیا گیا۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر31 فوڈ پوائنٹس کو 138,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،81کلو ملاوٹی مرچ پاؤڈر، 25کلوکھلا آئل، 50کلو مٹھائی، 101لیٹر ایکسپائرڈ بیورجز، رنگ کاٹ اور ٹیکسٹائل کلر تلف، 150کلو ملاوٹی مصالحہ جات برآمد۔ کورونا وائرس کے پیش نظر مکمل احتیاط برتنے،خوراک کو محفوظ رکھنے اورشاپس پر کام کرنیوالے ورکرز کو خطرناک وباء سے بچنے کیلئے ہدایاتی پرچے تقسیم کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن