گرمی کی شدت میں اضافہ‘ سڑکیں سنسان‘ بزرگ نڈھال

Jun 15, 2020

ملتان ‘ لڈن‘وہاڑی (خبرنگار خصوصی‘ نامہ نگار)محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج موسم گرم و خشک رہنے اور گردآلود ہواہیں چلنے کا امکان ہے اتوار کے روز ملتان میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 42.5 کم سے کم 30.1 بہاولپور زیادہ سے زیادہ 44 کم سے کم 29.5 رحیم یار خان زیادہ سے زیادہ 42.5 کم سے کم 29.5 خان پور زیادہ سے زیادہ 43.2 کم سے کم 29.5 بہاولنگر زیادہ سے زیادہ 44.5 کم سے کم 28.5 کوٹ ادو زیادہ سے زیادہ 43 کم سے کم 29.8 ڈی جی خان زیادہ سے زیادہ 42 کم سے کم 29.2 کروڑ لعل عیسن زیادہ سے زیادہ 42.5 کم سے کم 27.5 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لڈن سے نامہ نگار کے مطابق قیامت خیز گرمی سورج سارا دن آگ برساتا رہا، بزرگ شہر گرمی سے نڈھال ہو گئے۔ درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاگرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی شہریوں کے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئے گلیاں بازار ویران نظر آئے گرمی سے چرند پرند سبھی متاثر جبکہ گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک اور ڈائیریا کے مریضوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ ٹیوب ویلز اور نہروں پر گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہانے والوں کا بھی رش لگا رہا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دودنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں