رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے رحیم یار خان سمیت صوبہ بھر میں بنائی گئی ای لائبریریز کے سٹاف کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ انہیں نوٹسز جاری کردئیے۔ لائبریرین سمیت تمام سٹاف کو 30 جون تک اپنے معاملات کلیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب حکومت کے سابق دور میںرحیم یار خان سمیت 20 اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس اور پارکس سے منسلک جدید سہولیات پر مشتمل ای لائبریریز بنائی گئی تھیں تاکہ شہریوں میں لائبریری کلچر کو فروغ دیا جائے لیکن موجودہ حکومت نے رحیم یار خان سمیت صوبہ بھر میں بنائی گئی ای لائبریریز کے سٹاف کو فارغ کرنے کیلئے نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔رحیم یار خان سمیت ملک بھر میں قائم 20 لائبریریز کے 140 سٹاف ممبران کو فارغ کیا جائیگا۔ لائبریرین سمیت تمام سٹاف کو 30 جون تک اپنے معاملات کلیئر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے ای لائبریریز کو سپورٹس بورڈ کے حوالے کیا جارہا ہے۔ پی آئی ٹی بی سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو شفٹنگ کے پیش نظر تمام ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جارہا ہے۔ کامیابی سے چلنے والے پراجیکٹ کے ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے پر تعلیمی حلقوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور لائبریرینز سمیت دیگر ملازمین کو نوکریوں پر بحال رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ای لائبریریز کے سٹاف کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
Jun 15, 2020