محمد پور دیوان ( نمائندہ خصوصی ) محمد پور دیوان میں منڈی مویشیاں منعقد ہونے کی وجہ سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ کیٹل مارکیٹ ڈیرہ غازی خان نے ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی کر کے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔ کیٹل مارکیٹ ڈیرہ غازی خان نے ایس او پیز کی حکومتی رٹ کو ہوا میں اڑاتے ہوئے محمد پور دیوان میں منڈی مویشیاں منعقد کر رکھی ہے۔ شہریوں غلام محمد، عبدالستار، عابد علی، سلطان احمد،گل محمد، عبدالحمید، محمد آصف، محمد اصغر و دیگر نے کہا کہ منڈی مویشیاں میں محمد پور دیوان میں کیٹل مارکیٹ ڈیرہ غازی خان نے رقم کی لالچ کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ایس او پیز کی پرواہ کئے بغیر منڈی مویشیاں منعقد کر رکھیہے جہاں پر حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے۔ عوامی وسماجی علاقائی شہری حلقوں نے حکام سے منڈی مویشیاں فوری طور پر بند کرانے اور کیٹل مارکیٹ ڈیرہ غازی خان اور ٹھیکیدار منڈی مویشیاں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔