وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت)صدرمرکزی انجمن تاجران ارشادحسین بھٹی نے سینئرنائب صدر میاںساجدآصف،چودھری محمدسرور،حاجی نوید زرگر، راؤعبدالغفارکے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ملکی ترقی اوراستحکام میں تاجربرادری کوکلیدی کردارحاصل ہے۔ کورونا وائرس کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں عام شہریوں کوبھی شدیدمالی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ جن سے تاجروں کوریلیف ملے اورتاجرعوام کوفاقوں اورمہنگائی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں ان کاکہناتھاکہ صرافہ برادری بھی تاجران میں نمایاں حیثیت کی حامل ہے لیکن موجودہ صورتحال میں صرافہ برادری بھی مسائل سے دوچار ہے حکومت صرافہ برادری کے مسائل کے خاتمہ کیلئے خصوصی پیکچزکااعلان کرے ان کاکہناتھامرکزی انجمن تاجران صرافہ برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپناکرداراداکرتی رہے گی ۔