کورونا وباءکی وجہ سے دنیا میں انتہائی غریب آبادی کی تعداد ایک ارب دس کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے، رپورٹ

 یونائٹڈ نیشنز یونیورسٹی کے ورلڈ انسٹیٹیوٹ فار ڈیویلپمنٹ اکنامک ریسرچ نے ایک تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے جنم لینے والی اقتصادی کساد بازاری سے انتہائی غریب آبادی میں39کروڑ50 لاکھ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔بدترین صورتحال کی صورت میں پوری دنیا میں 1.9 ڈالر سے کم یومیہ آمدن والی غریب آبادی کی تعداد ایک ارب بارہ کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں غریب آبادی کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔اگر مختلف ممالک مل کر اس بحران سے نہ نمٹے تو غربت کے خاتمے کا عمل 20 تا 30 سال مزید تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن