ہانگ کانگ کا ڈزنی لینڈ تھیم پارک 18 جون سے کھولنے کااعلان

ہانگ کانگ میں ڈزنی لینڈ تھیم پارک 18 جون سے عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تھیم پارک کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پارک میں آنے والے کی تعداد کم رکھی جائے گی تاکہِ کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر عمل ممکن ہو سکے۔چین کے زیر اقتدار اس شہر میں حال ہی میں چند نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک متاثرین کی مجموعی تعداد 1110 اور 4 اموات ہوئی ہیں۔پارک میں موجود زیادہ تر خریداری اور کھانے پینے کی جگہیں محدود صلاحیت کے ساتھ دوبارہ کام شروع کردیں گی جبکہ سماجی دوری کے اقدامات قطاروں، ریستوران اور دیگر سہولیات میں نافذ کیے جائیں گے۔ہوٹل سروسز بھی آہستہ آہستہ دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ڈس انفیکشن زیادہ کثرت سے کی جائے گی اور سیر کے لیے آنے والوں کے لیے جگہ جگہ ہینڈ سینٹائزر فراہم کیے جائیں گے۔پارک میں آنے والوں کو درجہ حرارت چیک کروانا، چہرے پر ماسک پہننا اور اپنی صحت سے متعلق ایک اعلامیے پر دستخط کرنا لازم ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن