سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین علامہ عبدالخالق اسدی سے وکلا  کے وفد  کی ملاقات 

لاہور(خصوصی نامہ نگار )مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سے وکلا کے وفد  نے لاہور میں ملاقات کی۔ وفد میں سید اسد عباس نقوی ، سید عرفان نقوی، حسین مہدی ، راحت عالم، سیف علی ، سید ماجد نقوی، سید شان حیدر، سید سائم تقوی  ، عادل جعفری سمیت دیگر وکلاء  شریک تھے۔ ملاقات میں متحدہ علماء  بورڈ سمیت دیگر سرکاری کمیٹیوں میں شیعہ نمائندوں کی تعداد میں کی جانیوالی کمی کے حوالے سے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے وکلاء رہنماوں کو صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن