حکومت عوام کی توجہ درپیش مسائل  سے ہٹانا چاہتی ہے:خالد جاوید 

Jun 15, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ  موجودہ حکومت کے ترجمان گزشتہ تین سالوں سے اپنی حکومت کی کارکردگی بتانے کے بجائے اپنی ناکامیاں پچھلی حکومتوں پر ڈالنے کی ڈیوٹی انجام دیتے آرہے ہیں، ان کے جھوٹ کسی سے مخفی نہیں حکومت الزام تراشی کی سیاست سے عوام کی توجہ حقیقی درپیش مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے، اپنے ایک بیان میں میاں خالد جاوید نے کہا کہ نواز لیگ کے دور اقتدار کے مقابلے میں آج معاشی اعشاریے واضح تنزلی کا شکار ہیں ۔ 

مزیدخبریں