اسلام آباد (وقائع نگار) نواز شریف کی جائیدادیں ضبط کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ نواز شریف کے جائیدادوں کے تین دعویداروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزاروں میں میاں اقبال برکت، اسلم عزیز اور اشرف ملک شامل ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپر مال لاہور کا گھر، رائیونڈ کی ایک سو پانچ ایکڑ اراضی کی ضبطی سے روکا جائے۔ شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی کی ضبطی کا احتساب عدالت کا حکم بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے فیصلے سے درخواست گزاروں کو ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے۔ یکم اکتوبر 2020، اپریل 2021 اور جون دوہزار اکیس کے احتساب عدالت کے فیصلے کالعدم قرار دے۔
نواز شریف کی جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
Jun 15, 2021