مسجد الحرام میں آب زمزم روبوٹس کے ذریعہ زائرین کو پیش کیا جائے گا

Jun 15, 2021

مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) مسجد الحرام میں آب زمزم اب روبوٹس کے ذریعے زائرین کو پیش کیا جائے گا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ’کرونا وبا کے دوران زائرین کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگیا ہے۔ ’سمارٹ روبوٹ کسی کو ٹچ کیے اور زائرین کی آمد ورفت میں رکاوٹ ڈالے بغیر حفظان صحت کے اصولوں کے تحت زمزم کی بوتلیں تقسیم کرتا ہے، سعودیہ میں آنے والے غیر ملکی  مسافروں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت داخلے کے لئے آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج کرانا لازمی ہو گامسول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ویکسی نیشن رجسٹریشن میں مکمل تفصیلات موجود ہوں، بورڈنگ تفصیل بھی ائر لائن کو فراہمی لازمی ہو گی۔

مزیدخبریں