اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی ایک پولیس اہلکار کی جانب سے فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے یا قربانی دینے پر پورے ادارے کی عوام کی نظر میں عزت بڑھ جاتی ہے۔ وزیراعظم نے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے کے باوجود فرض کی ادائیگی کرنے پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل کو گزشتہ روز وزیراعظم آفس بلاکر خصوصی ملاقات کی اور اہلکارکی نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ انہیں انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ یاد رہے کہ ہیڈکانسٹیبل قیصر شکیل9 کوجون کو دوران ڈیوٹی ایک موٹرسائیکل نے ٹکر مادی جس کے باعث ان کا بازو فریکچر ہو گیا۔ تاہم دو یوم کی میڈیکل ریسٹ کے بعد11 جون کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آگئے۔ سوشل میڈیا پر ان کی زخمی بازو کے ساتھ ٹریفک کنٹرول کرتے ہوئے تصویر وائرل ہونے پر وزیراعظم نے فرض شناسی کی اس عمدہ مثال پر انہیں وزیراعظم آفس بلا کر شاباش دی۔
وزیراعظم کا زخمی ہونے کے باوجود ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار کو آفس بلاکر انعام دینے کا اعلان
Jun 15, 2021