ہنزہ میں تیزی سے گلیشئیر پگھلنے نے سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بجا دی 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ہنزہ میں تیزی سے گلیشئیر پگھلنے کے عمل نے پاکستان میں سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بجا دی  وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ہنزہ کا ہنگامی دورہ کیا  اور  ہنزہ اور اپر ہنزہ میں گلیشئر کا جائزہ لیتے ہوئے ہوپراور نگرمیں بھی ماہرین کی ٹیموں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی  ۔ ذرائع کے مطابق  ہنزہ اوراپرہنزہ کے کئی علاقوں میں گلیشئرپگھلنے سے سیلاب اورطغیانی کا خدشہ ہے،گلیشئر پگھلنے کی ممکنہ تباہ کاری سے بچنے کی پیشگی تیاریاں شروع کردی گئیں ، وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ہنگامی دورے پر ہنزہ پہنچ گئے،ملک امین اسلم نے ہنزہ اور اپر ہنزہ میں گلیشئر کا جائزہ لیتے ہوئے ہوپراور نگرمیں بھی ماہرین کی ٹیموں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔ علاقے میں ممکنہ طور پر خطرے والے مقامات کی نشاندہی بھی کردی گئی ،  گلیشیئرپگھلنے سے انڈس ریور میں پانی کا بہائوبڑھنے یاسیلاب کازیادہ خطرہ ہے،ملک امین اسلم کی ہدایت پر موسم کی پیشگی اطلاع کا نظام بھی متحرک کردیا گیا ہے ، اس موقع پر ملک امین اسلم نے وزیر اعلی جی بی سے ملاقات میں گلیشئر کا معاملہ اٹھادیا اور زیادہ گلیشئر پگھلنے کے نتیجے میں کئی علاقوں کو طغیانی سے بچانے پر بھی مشاورت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن