سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن تقر ریاں کیس ، وفاقی حکومت سے جو اب طلب 

Jun 15, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے ممبر پلاننگ اور ممبر انجینئرنگ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا ہے عدالت عالیہ کے کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو تحریری جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی ہے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈیزائن ایاز خان نے تعیناتیوں کو چیلنج کر رکھا ہے گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو عدالتی استفسار پر سی ڈی اے کے کونسل حافظ عرفات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے  اور موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے بورڈ کے ممبران کی تعیناتی وفاقی حکومت کرتی ہے بورڈ ممبران کی تعیناتیوں سے سی ڈی اے کا کوئی تعلق نہیں مناسب ہے کہ اس متعلق وفاق سے جواب مانگا جائے اس پر عدالت نے وفاق کو آئندہ  پیشی تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے فاضل جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف درخواست کو اس کیس کے ساتھ یکجا کر کے سنا جائے گاعدالت نے چیئرمین سی ڈی اے والے کیس میں اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف کیس کو عدالت نے پہلے ہی 5 جولائی تک ملتوی کر رکھا ہے چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کے پاس چیئرمین سی ڈی اے کا اضافی چارج ہے چیف کمشنر کو 15 اپریل کو چیئرمین سی ڈی اے کا اضافی چارج دیا گیا تھا چیف کمشنر کو مستقل چیئرمین کی تعیناتی تک اضافی چارج سونپا گیا تھا۔

مزیدخبریں