اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچیوں کی حوالگی  سے متعلق کیس،سابق شوہرکو نو ٹس جاری 

Jun 15, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچیوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پراداکارہ کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت اداکارہ صوفیہ مرزا نے عدالت کو بتایا کہ2009میں میری بچیاں اغوا کی گئیں تاحال انھیں واپس نہیں لایا جاسکا,میرا سابق شوہر ملاقات کے بہانے میری دونوں بچیوں کو اغوا کر کے دبئی لے گیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے انٹرپول کی جانب سے جاری ریڈ نوٹس واپس لینے کا حکم دیا،لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا،عمر فاروق ظہور نے ریڈ نوٹس واپس لینے کی استدعا بھی نہیں کی تھی،عمر فاروق مفرور ملزم ہے ہائیکورٹ انکی درخواست سن ہی نہیں سکتی تھی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس موقع پر عدالت سے عمر فاروق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی۔عدالت عظمی نے اس موقع پر عمر فاروق ظہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

مزیدخبریں