دنیا میں فعال ، قابل استعمال جوہری ہتھیاروں کی تعداد 9620 تک پہنچ گئی : سویڈش ادارہ 

سٹاک ہوم(این این آئی)سویڈن میں قائم ادارے سپری نے کہا ہے کہ 1990 کی دہائی سے دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کا جو رجحان جاری تھا، وہ رک گیا ہے بلکہ اس میں اضافے کے اشارے مل رہے ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں فعال اور قابل استعمال جوہری ہتھیاروں کی کل تعداد نو ہزار تین سو اسی سے نو ہزار چھ سو بیس کے درمیان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس رپورٹ میں کہاگیاکہ امریکا، روس، برطانیہ، فرانس، چین، بھارت، پاکستان، اسرائیل اور شمالی کوریا کے پاس 2021 کے آغاز پر تیرہ ہزار اسی ایٹم بم تھے۔ سپری کے مطابق اس تعداد میں اپنی مدت پوری کر چکے ہتھیار شامل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...