لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی بجٹ تقریر کے دوران شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان نے بجٹ تقریر کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی احتجاج میں شریک تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان اسمبلی نے حکومت مخالف پلے کارڈز اٹھا کر ایوان میں احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان ایوان میں سیٹیاں بجاتے رہے۔ ایوان میں شور شرابہ جاری رہا۔