کراچی (کامرس ڈیسک) کراچی میں تعینات جنوبی کوریا کے قونصل جنرل کیم ہاک سونگ نے کہا ہے کہ کورین حکومت صحت کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہی ہے اور سکھر میں چلڈرن ہسپتال میں مالی تعاون اس سلسلے کی کڑی ہے ۔مووجودہ وقت میں صحت کے شعبے کی اہمیت بڑھ گئی ہے وہ کلفٹن میں واقع التمش جنرل ہسپتال کے دورے کے موقع پر اظہار خیال اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر محمد التمش اور ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کرنل ڈاکٹر منیر احمدنے بھی میڈیا سے گفتگو کی تقریب میں ہسپتال کی ایگز یکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹرشاہینہ التمش کورین ریزیڈنٹ ایسوسی ایشن کراچی کے چیئرمین کوانگ سوک ایسویسی ایشن کے وائس چیئرمین جنہان چنگ ودیگر بھی موجود تھے ۔کورین قونصل جنرل نے کہا کہ التمش ہسپتال کا دورہ کر کے خوشی محسوس کررہے ہے یہ پرائیوٹ سیکٹر میں اچھا ہسپتال ہے کراچی کے شہریوں کو اس ہسپتال میں موجود سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی انتظامیہ سے ہمارا پہلے سے رابطہ ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ صحت کے شعبے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء کے پیش نظر پوری دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ التمش ہسپتال میں ڈاکٹر سمیت طبی عملے کی تعداد علاج معالجہ کی سہولیات قابل تعریف ہے ۔ ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر محمد التمش نے کورین قونصل جنرل اور ان کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ قونصل جنرل نے ہسپتال کا دورہ کرنا تھا آج ان کی یہاں موجودگی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال درجنوں کورین ڈاکٹرز اور طبی عملہ وزٹ کرتا ہیاور یہ اکثر اندرون ملک بھی جاتے ہیں اس کے علاوہ کچھ نرسز اور ٹیکنیشن بھی ہسپتال میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔۔کرنل ڈاکٹر منیر احمدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا طبی معیار اعلی در جے کا ہے ۔ہسپتال میں 300 افراد پر مشتمل ڈاکٹر ز ودیگر عملہ موجود ہے ۔جس میں 45 مختلف اسپیشلسٹ ،45 ڈاکٹرز اور باقی عملہ شامل ہیں۔ ضرورت پڑنے پر عملے کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں روزانہ 150 افراد کی کورونا ویکسینیشن کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کورین قونصل جنرل کے دورے سے بیرون ملک پاکستان کا امیج اور بہتر ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ کچھ کورین نے ہسپتال میں طبی سہولت حاصل کی تھی جس کے بعد قونصل جنرل نے ہسپتال کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔تقریب میں کورین ریزیڈنٹ ایسوسی ایشن کراچی کی جانب سے قونصل جنرل نے چیئرمین ڈاکٹر محمد التمش کو شیلڈ پیش کی اور ڈاکٹر محمد التمش نے کورین قونصل جنرل کو ہسپتال کی جانب سے شیلڈ پیش کی ۔
کرکوریاصحت کے شعبے میں پاکستان کیساتھ تعاون کررہا ہے ‘کیم ہاک سونگ
Jun 15, 2021