الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، عبد الشکور  

اسلام آباد (نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ نے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے ایک کروڑ کا چیک صدر الخدمت فائونڈیشن محمد عبد الشکور کے حوالے کر دیا۔ الخدمت فانڈیشن وومن ونگ کے 2 رکنی وفد نے الخدمت آفس کا دورہ کیا اور امدادی رقم کا چیک الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر الخدمت فائونڈیشن محمد عبدالشکور کو پیش کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال بھی موجود تھے۔محمد عبدالشکور نے الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وومن ونگ نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمارے شانہ بشانہ کام کیا ہے۔ مصیبت میں گھرے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لئے الخدمت وومن ونگ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔وومن ونگ ٹرسٹ کے وفد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اب بھی فلسطینی بھائیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے ۔اور الخدمت فلسطینی بھائیوں کو پکا پکایا کھانا، میڈیکل ہیلپ، راشن اور ری ہیب لیٹیشن کے لئے مستقل بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن