قومی اقتصادی نظام گہری کھائی میں دھنسا ہوا ہے:لیاقت بلوچ 

لاہور(خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعت اسلامی اور سیاسی، انتخابی، قومی اْمور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے وکلاء وفد اور ریلوے پریم یونین کے چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدر محمد انور شیخ سے ملاقات میں کہا ہے کہ قومی اقتصادی نظام گہری کھائی میں دھنسا ہوا ہے۔ ایڈہاک ازم، بجٹ کے اعداد و شمار کے ہیر پھیر سے غریب، مزدور، محنت کش اور ملازمین کو ریلیف نہیں ملے گا۔ انقلابی اور اسلامی معاشی نظام سے ہی قومی وقار بحال ہوگا۔ ریلوے حادثات پوری قوم کے لیے بڑا صدمہ ہیں۔ ریلوے کے پورے انفراسٹرکچر کو جان بوجھ کر تباہ کیا جارہا ہے۔ پوری قوم کو قومی اداروں کی نج کاری پر تحفظات ہیں۔ جماعت اسلامی قومی اداروں کی نج کاری نہیں، بحالی کے لیے منظم پروگرام کا موقف رکھتی ہے۔ ریلوے، واپڈا، پاکستان سٹیل ملز، پی ایس او، اوجی ڈی سی ، پی آئی اے قومی ادارے ہیں، قومی اداروں کو مفاد پرستی، عالمی اور مقامی سرمایہ داروں کی جھولی میں نہیں ڈالنے دیں گے۔لیاقت بلوچ نے لاہور میں زیرتعلیم بیرونی ممالک کے طلبہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ حکومت بیرونی دباؤ سے آزاد ہوکر یونیورسٹیز، پروفیشنل اداروں اور بڑے معیاری دینی مدارس کی حوصلہ افزائی کرے تو اسلامی ممالک کے طلبہ وطالبات کے لیے پاکستان میں بہترین مواقع میسر آسکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...