قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور سوئی گیس آفس میں ٹاوٹ مافیاکاراج‘ افسروں کی سرپرستی میں رشوت خوری عروج پر پہنچ چکی۔ میٹر لگوانے سمیت دیگر کاموں کے باقاعدہ ریٹ مقرر شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ غریب سائلین سے مختلف کاموں کے ہزاروں روپے بٹورے جارتے ہیںافسروں کی سرپرستی میں یہ رشوت کا بازار گرم ہے۔ دفتر میں بغیر پیسوں کے کوئی بھی کام ممکن نہیں ہے۔ کئی کئی مہینوں سے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے باوجود بھی عوام کے سینکڑوں کنکشن نہیں لگائے جارہے۔ رشوت نہ دینے والے سائلین اپنے جائز کاموں کے لئے کئی کئی مہینوں سے دفتر کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں سیاسی وسماجی فلاحی شہری تنظیموں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کسی ایماندار اور فرض شناس آفیسر کو تعینات کیا جائے ۔
قصو: سوئی گیس آفس میں ٹاوٹ مافیاکاراج‘ رشوت کا بازار گرم
Jun 15, 2021