لاہور(خصوصی نامہ نگار )پنجاب کے بجٹ میں کاسمیٹکس اشیاء پر ٹیکس لگانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔کاسمیٹکس کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پہلے ہی بیوٹی پارلر ز کا بزنس ختم ہونے کے قریب ہے۔پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میںکاسمیٹکس پر مزید ٹیکس لگانے جارہی ہے۔کرونا اور مسلسل لاک ڈائون کے باعث پہلے بیوٹی پارلرز مالکان مالی خسارے کا سامنا کررہے ہیں۔حکومت نے کاسمیٹکس کی لوکل انڈسٹری کو بالکل ختم کردیا ہے۔کاسمیٹکس اشیاء کی درآمد سے بیوٹی پارلر ز کی انڈسٹری بھی برے اثرات پڑھ رہے ہیں۔حکومت نے لاک ڈائون کے دوران ہر شعبے کو سبسڈی دی لیکن بیوٹی پارلرز کو نظر انداز کیا۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت بجٹ میں کاسمیٹکس اشیاء پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالے۔