باڑہ مارکیٹ، کپڑے کی دوکان میں آتشزدگی،کروڑوں کا نقصان

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی کے باڑہ مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کپڑے کی دوکان میں آگ بھڑک اٹھی  کروڑوں روپے کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو1122کے ترجمان کے مطابق پیر کے روز علی الصبح باڑہ مارکیٹ میں مدینہ کلاتھ ہائوس میں اچانک دھواں اٹھتے دیکھ کر اطلاع کی گئی گاڑیاں اور عملہ موقع پر پہنچ گیا ، آگ نے کپڑے کی دو دوکانوں کو لپیٹ میں لے رکھا تھا عملہ نے آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور قابو پا لیا ، آگ سے تین دوکانوں کو نقصان پہنچا اور تقریبا" دو کروڑ مالیت کا کپڑا جل گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، مرکزی اجمن تاجران باڑہ مارکیٹ کے چیئر میں حاجی ارشد نے بتایا کہ اچانک آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ، اس نقصان کی وجہ ہر طرف پھیلی بجلی کے بے ہنگم تاریں ہیں واپدا حکام اس طرف توجہ دیں، متاثر ہونے والوں دوکانداروں کے ساتھ ہیں جن کا نقصان ہوا ،رسکیو1122کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے باڑہ بازار میں آگ لگی جو کہ اے کلاس کی تھی جس کی وجہ سے3کروڑ روپے کا سامان بچالیا گیا جبکہ دو کروڑ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے ،جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

ای پیپر دی نیشن