ملک میں آخری دہشت گرد تک سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری رہے گا، شیخ رشید

Jun 15, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں ایف سی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی شہادت کے واقعے پر افسوس کااظہارکیا ،انہوں نے کہاکہ ملک میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری رہے گا،دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے سکیورٹی فوسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں ایف سی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  اہلکاروں کی شہادت کے واقعے پر افسوس کااظہارکیا اور دہشت گردوں کی کاروائی سے ایف سی بلوچستان کے 4 اہلکاروں کی شہادت کے واقعے پر دکھ ، افسوس اور لواحقین سے گہری ہمدردی ظاہر کی ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ دہشت گردی کا واقعہ اانتہائی افسوسناک ہے۔ملک میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری رہے گا۔دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے سکیورٹی فوسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ملک دشمن عناصر نے صوبے کو ٹارگٹ کر رکھا ہے۔ 

مزیدخبریں