ہائیکورٹ: نجی میڈیکل کالج کے  طلبہ کو اضافی فیس جمع کرانے کا حکم

Jun 15, 2021

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے فیصل آباد کے نجی میڈیکل کالج کی فیسوں میں اضافہ کے کیس میں سٹوڈنٹس کو پاکستان میڈیکل کمیشن کے فیصلے کے مطابق اضافی فیسیں جمع کروانے کا حکم دید یا،عدالت کے روبرو عائشہ بنت طارق سمیت دیگر طلباء نے موقف اختیار کیا کہ عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد میں زیر تعلیم ہیں۔طلباء کی میڈیکل کالج کیساتھ پانچ سالوں کے دوران ٹیوشن فیس کا 6 لاکھ 42 ہزار کا معاہدہ ہوا، میڈیکل کالج ہرسال ٹیویشن فیس میں اضافہ کی ڈیمانڈ کررہا ہے۔۔

مزیدخبریں