مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آزاد کشمیر نے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر جاری کرنے کا نوٹس لے لیا۔ سیکرٹری الیکشن کمشن نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو ٹینڈر سے متعلق خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن شیڈول اعلان کے بعد ترقیاتی منصوبوں یا ٹینڈر پر پابندی عائد ہے۔ مختلف محکموں نے ٹینڈر کھولنے کی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ ٹینڈر کھولنے کی اگر تاریخ مقرر ہے تو الیکشن کمشن کے آئندہ حکم تک روکی جائے۔