لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں 3بچوں کا باپ بشیر مسیح سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی۔ وہ موقع پر ہی چل بسا جبکہ ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے نعش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔