اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے رہنما زاہد خان کے گھر پھر چوری کی واردات ہو گئی۔ زاہد خان نے بتایا کہ پچھلے دس ماہ میں میرے گھر چوتھی بار چوری کی واردات ہوئی ہے۔ دو روز پہلے میرے گھر سے دو اے سی چوری ہو گئے۔ اس سے پہلے بھی چور مختلف سامان لے گئے تھے اور رکھوالی کیلئے رکھے گئے کتے کو مار دیا تھا۔ تھانہ ویسٹریج میں ہر بار رپورٹ درج کرائی مگر چور نہ پکڑے گئے۔