کراچی (وقائع نگار)سندھ حکومت نے ہفتے میں دو روز کاروبار کی بندش کے خاتمے کا اعلان کردیا،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہفتے میں 2 دن بندش کے بجائے این سی او سی کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا اور اب اتوار کو کاروبار بند ہوگا جب کہ باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے۔