احتساب عدالت سکھرنے فرخ شاہ ایک روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Jun 15, 2021

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کی احتساب عدالت نے فرخ شاہ کو ایک روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،نیب کی پندرہ روز جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے صاحبزادے اور رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ جنہوں نے گذشتہ روز ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس میں سپریم۔کورٹ کے حکم پر سکھرکی تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں خود کوسرینڈر کردیا تھا جس کے بعد نیب نے ان کو حراست میں لے لیا تھا کو عدالت کی جانب سے دیئے گئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر سکھر کی احتساب عدالت لایا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ جو کہ خود بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں ملزم ہیں اور ضمانت پر ہیں کے علاوہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی عدالت میں فرخ شاہ کو پیش کرنے کے موقع پر نیب نے عدالت سے ان کا پندرہ روز مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزم نے تفتیش میں تعاون نہیں کیا ۔اس لیے اس کا مزید پندرہ روز جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر فرخ شاہ کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ میرے موکل سمیت ریفرنس کے تمام ملزمان نے نیب سے دورں تفتیش ہر قسم کاتعاون کیا ہے اور جب نیب سپریم کورٹ میں بیان دے چکی ہے کہ تفتیش مکمل ہوچکی ہے تو پھر نیب کو کسی گرفتاری یا مزید ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے فرخ شاہ دو روز سے نیب کے پاس ریمانڈ پرتھے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت کیاہے اس لیے فرخ شاہ کو جوڈیشنل کسٹڈی کی جائے جس کے بعد عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرخ شاہ کو ایک روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے اور کل عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں