دورہ انگلینڈ‘ ویسٹ انڈیز‘قومی کرکٹرز 20 جون کو بائیوسیکیورببل جوائن کرینگے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز روانگی 25جون کو ہو گی۔ منتخب قومی سکواڈ کے ارکان کی پہلی کروناٹیسٹنگ 16 جون کو ان کے گھروں میں ہوگی، ہوٹل پہنچنے پر دوسری کروناٹیسٹنگ کی جائیگی۔ قومی سکواڈ کے ارکان 20 جون کو لاہور میں بائیوسیکیورببل جوائن کرینگے، تیسری کروناٹیسٹنگ 23 جون کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگی، تمام ارکان 25 جون تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں رہیں گے۔ قومی سکواڈ 25 جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا، پی ایس ایل 6 میں شرکت کرنیوالے ارکان یو اے ای سے سکواڈ جوائن کرینگے، قومی سکواڈ لاہور سے براستہ یو اے ای چارٹرڈ طیارے پر انگلینڈ پہنچے گا، انگلینڈ پہنچنے پر ٹیم 3 دن روم آئسولیشن میں رہیگی۔اگلے 7 روز قومی کرکٹرز ڈربی کی آئسولیشن میں ٹریننگ کرینگے، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا،  سیریز کے بعد قومی کھلاڑی 15 جولائی کو وطن واپس آئینگے۔ قومی ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی جبکہ قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے،  ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد قومی ٹی 20 کرکٹرز وطن لوٹیں گے، قومی ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز کے دورہ کے بعد 25 اگست کو وطن واپس آئیگا۔

ای پیپر دی نیشن