لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ چھ میں آج منگل کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ شیڈول کے مطابق لیگ کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی ۔لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کرینگے۔ میچ پاکستانی وقت کے مابق شام 6بجے شروع ہوگا۔دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کراچی کی کپتانی کے فرائض عماد وسیم اور پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کرینگے۔میچ رات 11بجے شروع ہوگا۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے فاسٹ بائولر حسن علی نے پی ایس ایل چھوڑ کر وطن واپس آنے کا ارادہ تبدیل کر دیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے فیملی مسائل کی وجہ سے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب پیسر نے اپنی فیملی سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل کے میچز کیلئے دستیابی ظاہر کردی ہے۔حسن علی کا کہنا ہے کہ فیملی وجوہات کی بنا پر پاکستان واپس جانا چاہتا تھا مگر اب یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے، اہلیہ نے کہا ہے کہ وہ یہ معاملہ خود سنبھال لیں گی، آپ اپنی توجہ کرکٹ پر مرکوز رکھیں، اچھے برے وقت میں ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
پاکستان سپرلیگ: لاہورقلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کیگز پشاور زلمی آج مد مقابل
Jun 15, 2021