آئی ایٹ پارک کے مرکزی دروازے پر ریمپ کی تعمیر کا آغاز

Jun 15, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار)شہر اقتدار میں بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو صحت مندانہ ماحول مہیا کرنے کیلئے سی ڈی اے انتظامیہ نے آئی ایٹ پارک کے مرکزی دروازے پر ریمپ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایات پر بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو صحتمندانہ سرگرمیاں مہیا کرنے کیلئے آئی ایٹ فیڈرل بورڈ سامنے واقع پارک کے مرکزی دروازے پر ریمپ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس سے ان کو پارک میں آنے جانے میں سہولت میسر ہوگی۔ شہر کے دیگر پارکس میں بھی یہ کام جلد شروع کیا جائے گا۔ مزید براں شہر اقتدار کو خوبصورت بنانے کیلئے موسمی پھولوں کو لگانے کا کام جاری ہے، اس کام کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے رات کے وقت بھی ٹیمیں کام میں مصروف عمل ہے۔ سرینگر ہائی وے میں درخت لگانے اور اس کے اطراف میں گرین بیلٹس بنانے کیلئے گھاس لگانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ سی ڈی اے کی انوائرمینٹ ٹیم ریمپ کی تعمیر کا کام کررہی ہے۔  فیڈرل بورڈ کے سامنے واقع آئی ایٹ پارک کی انٹری پوائنٹس کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور معذور افراد کیلئے ریمپز کی تعمیر بھی جاری ہے۔ پارک کی تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جارہا ہے جبکہ اس پارک میں نئے پھول کا لگانے کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا۔خراب گریلز کی مرمت بھی کی جارہی ہے ۔ مرمت کا یہ اگلے دو تین روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔علاوہ ازیں آئی ایٹ مین چوک میں بھی پھولوں اور درختوں کو لگانے کا کام بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں