بجٹ میں تمباکوانڈسٹری پرٹیکس کا عدم اطلاق مسترد کرتے ہیں،ثناء اللہ گھمن 

اسلام آباد(نامہ نگار) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ قوم کی صحت کوبچانے کے لئے مثبت اقدامات اٹھانااورنقصان دہ عوامل کا قلع قمع کرناحکومت کافرض ہے،موجودہ بجٹ پرٹیکس نہ لگاکر عوام کی صحت کوبیماریوں سے دوررکھنے کے بجائے مہلک امراض کی جانب مزید دھکیلنے کے لئے پہلاقدم ثابت ہوگا،ہم موجودہ بجٹ میں عوام کے لئے بیماریاں خریدنے والی تمباکوانڈسٹری پرٹیکس کے عدم اطلاق کومسترد کرتے ہیں اورحکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں۔ جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن اورسابق ڈائریکٹر ٹیکنیکل ہیڈ آف ٹوبیکوکنٹرول سیل منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسزڈاکٹرضیاء الدین اسلام نے اپنے مشترکہ بیان میں واضح کیاکہ تمباکوانڈسٹری کی پوشیدہ کارروائیوں کایہ نتیجہ نکلا کہ آج موجودہ بجٹ 2021-22نے پناہ سمیت جتنی بھی عوام کی صحت بہتربنانے اورتمباکوسمیت صحت کونقصان پہنچانے والے عوامل کی روک تھام کیلئے سرگرداں فلاحی تنظیمیں محنت کررہی تھیں،ان کی سالہاسال کی محنت پرپانی پھیردیاگیا،حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ عوام کی صحت کوبچانے میں مثبت اقدامات اٹھائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن