میلسی(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنما علی رضا خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حالیہ بجٹ کے دوران مختلف 12ٹیکس ختم کرتے ہوئے ملکی مصنوعات کے فروغ کیلئے فیڈرل ڈیوٹیز میں زبردست کمی کر کے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے بروقت اور درست قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام دوست بجٹ پیش کیئے جانے کے باوجود محض مخالفت برائے مخالفت کی وجہ سے کھوکھلی تنقید کر رہی ہے حالانکہ موجودہ بجٹ کو زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے نمائندہ فراد نے بہترین بجٹ قرار دیا ہے ۔
بجٹ عوام دوست‘ اپوزیشن کی تنقید کھوکھلی: علی رضا کھچی
Jun 15, 2021