ملک بھر میں آج سے کورونا پابندیوں میں نرمی، کاروبار ہفتے میں ایک دن بند ہوگا

Jun 15, 2021 | 11:54

ویب ڈیسک

لاہور:   ملک بھر میں آج سے کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی گئی۔ کاروبار ہفتے میں دو کے بجائے ایک دن بند ہوگا جبکہ دفاتر میں سو فیصد حاضری کی اجازت ہوگی۔

گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی ہفتے میں دو روز کاروبار کی بندش ختم کر کے صرف ایک روز کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے۔ ٹاسک فورس کے اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولی جائیں گی، کورونا کی صورتحال میں بہتری پر پرائمری کلاسز 21 جون سے کھولی جائیں گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 59 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 196، سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 663، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 205، بلوچستان میں 26 ہزار 275، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 727، اسلام آباد میں 82 ہزار 170 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 791 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ 92 ہزار 289 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 39 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 611 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 548، سندھ میں 5 ہزار 256، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 234، اسلام آباد میں 773، بلوچستان میں 294، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 569 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزیدخبریں