امریکہ، ریبیز کے پھیلا کے خدشے کی وجہ سےپالتوں جانوردرآمد کرنے پر پابندی

Jun 15, 2021 | 14:09

ویب ڈیسک

امریکہ نے ریبیز بیماری کے پھیلا کے خدشات کے پیش نظر 100 سے زیادہ ممالک پر ایک سال کے لئے پالتوں جانوروں کو امریکہ لانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی خبر رساں ادراے کے مطابق اس پابندی کا اطلاق 14جولائی سے شروع ہو گا۔ان 100 ممالک میں کولمبیا ،جمہوریہ چیک ،چین ،کیوبا ،روس،بھارت ، یو کرین اور یورپ کے دیگر ممالک بھی شامل ہیں ۔امریکی مراکز برائے انسداد بیماری اور روک تھام نے کہا ہے کہ متعلقہ ممالک کے پالتوں جانورمہلک وائرس کو پھیلانے کے لئے زیادہ خطرہ سمجھے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہر سال غیر ملکی ممالک سے 10لاکھ پالتوں جانور لائے جاتے ہیں جن میں زیادی تر تعداد کتوں کی ہے ۔

مزیدخبریں