چین کے شہر ووہان میں گریجویشن کی تقریب میں 9 ہزار طلباکی بغیر ماسک کے شرکت

 چین کے شہر ووہان میں گریجویشن کی تقریب میں 9 ہزار کے قریب طلبانے بغیر ماسک کی شرکت کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ووہان شہر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کو شکست دینے کے بعدایک بڑے پیمانے پر گریجویشن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریبا9 ہزار کے قریب نے بغیر ماسک کے شرکت کی ہے۔ طلبا،نیوی گان اور مارٹر بورڈ میں معاشرتی فاصلے اور چہرے کے ماسک کے بغیر بھیڑ بھاڑ والی قطار میں بیٹھے تھے۔ تقریب میں واضح طور پر بڑے خروف میں لکھا تھا کہ 2020 کے فارغ التحصیل طلبا کاگھر واپس پر خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم آپ سب کے بہت اچھے مستقبل کی خواہش کرتے ہیں۔کورونا وائرس دنیاسب سے پہلے 2019 کے آخر میں وسطی چین کے صوبے ہوبی کے دارالحکومت ووہان میں سامنے آیا تھاجس نے 11 ملین شہر کو دنیا کے ایک سخت ترین لاک ڈان میں بھیج دیا تھا۔ وائرس پر قابو پانے اور دوسرے شہروں تک وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے 76 دن تک یہ شہر بند رہا تھا۔ووہان یونیورسٹی کی جانب سے گذشتہ سال محدود گریجویشن کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں طلبااور اساتذہ تما م افراد نے ماسک پہن کر شر کت کی تھی ۔تقریب میں 2،200 سے زائد ایسے فارغ التحصیل طلبا موجود تھے جو گذشتہ سال وائرس کی سخت پابندیوں کی وجہ سے اپنی گریجویشن میں شرک نہیں ہو سکے تھے۔

ای پیپر دی نیشن