لوگ پرسکون ہوجائیں مجھے بال کٹوانے پر کوئی پچھتاوا نہیں‘ علیزے شاہ

Jun 15, 2021 | 14:45

ویب ڈیسک

 اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں بال کٹوا کر چھوٹے کروانے پر کوئی پچھتاوا نہیں البتہ کبھی کبھار وہ اپنے لمبے بالوں کو یاد کرتی ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بال کٹوانے پر پچھتاوے کے حوالے سے ایک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگوں کو پرسکون ہونے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ میں اپنے بال کٹوانے پر پچھتا نہیں رہی بس کبھی کبھی اپنے بالوں کو یاد کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز علیزے نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اسٹوری میں بالوں کے حوالے سے ایک خصوصی میم شیئر کی تھی۔میم میں دِکھایا گیا تھا کہ ایک لڑکی کے بال بہت لمبے اور خوبصورت ہوتے ہیں اور جب وہ انہیں کٹوا دیتی ہے تو انہیں بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے۔علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی میم میں کہا گیا تھا کہ جب آپ اپنے بال کٹوا دیں اور پھر آپ کو بعد میں اندازہ ہو کہ آپ کے لمبے بال زیادہ اچھے تھے۔اداکارہ کی اس میم سے اخذ کیا گیا تھا کہ جیسے وہ اپنے لمبے بال کٹوانے پر پچھتا رہی ہیں اب انہوں نے اس کی وضاحت کردی ہے۔

مزیدخبریں